173.82.245.150 United States

06-Jul-2021

بچوں اور بچیوں کی شادی کروائی گئی جس کی تقریب ممتاز میرج لان کوسٹ گارڈ گھارو میں دھوم دھام سے

by admin



پی زیڈ بی او کی جانب سے نیو مسلم بچوں اور بچیوں کی شادی کی تقریب ممتاز میرج لان گھارو میں منعقد کی گئی۔
رپورٹ حاکم علی دل)تفصیلات کے مطابق پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کی جانب سے پندرہ نیو مسلم بچوں اور بچیوں کی شادی کروائی گئی جس کی تقریب ممتاز میرج لان کوسٹ گارڈ گھارو میں دھوم دھام سے منعقد کی گئی۔ تقریب میں سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ سرکاری غیر سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔اور نیو مسلم بچوں سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خوشی کے اس موقع پر پاکستان زندہ باد آرگنائزیشن کے عہدے داروں نسیم شیخ جنرل سیکریٹری لیڈیز ونگ کراچی ، معصومہ بتول انفارمیشن سیکریٹری سندھ ، محمد علی شیخ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ۔ شادی کی تقریب میں کارنامہ نیوز کی ٹیم نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔اور دیگر شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے صحافی خضرات نے شرکت کی ۔پرگرام کے اختتام پر چئیرمین پاکستان زندہ باد آرگنائزیشن جناب میر نادر علی ابڑو نے اپنی پوری فیمیلی کے ہمراہ شرکت کی اور نیک تمناؤں کا اظہاکیا ۔

Related Posts

Leave a Comment

Translate »