173.82.245.150 United States

19-Aug-2021

رمضان کی آمد

by admin

(رمضان کی آمد مہنگاںؑی کی رفتار)
کالم نگار فراز قریشی
ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو گئے ہیں ایک جانب کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے تو دوسری طرف کی جانب مافیا نے اشیاء خوردونوش اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کو نا جائز طور پر ذخیرہ کر کے مصنوعی بحران پیدا کر د یا ہے جس سے ایک جانب عوام کی قوت خرید شدید متاثر ہو رئی ہے تو دوسری طرف ملک میں آٹا ،چینی ،گھی ،تیل ،سبزیاں،گوشت اور مرغی کا گوشت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں سو فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے غریب عوام جن کی محدود آمدنی ہے جبکہ عوام کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے انڈسٹری ایریا میں کچھ کمپنیوں ہفتہ اتوار چھٹی دے رکھی ہے اور کچھ کمپنی مالکان نے اپنے ورکروں کو گھر بٹھا کر رکھا ہوا ہے حکومت کے اعلان باوجود ورکر کی تنخواہ نہیں بڑھائیں گئی ہے اس مشکل حالات میں اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے عوام کو بے حد شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کبھی چینی اورکبھی آٹا تیل گھی گوشت بحران پیدا کرنے کے لیے ان کی قیمتوں کوبڑھادیا جاتا ہے تو کبھی بجلی ،گیس اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگ جاتی ہیں جس سے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔پاکستان میں چالیس فیصد سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ ان کی آمدنی کے ذرائع انتہائی محدود ہیں حکومت مہنگائی اور غربت کے خاتمے کے لئے سوائے زبانی جمع خرچ یا بیانات دینے کے عملی طور پر کچھ نہیں کر رہی۔
حکومت کو چاہیے کے۔ پاکستان کی عوام رمضان المبارک کے موقع پر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے آٹا” چینی “گھی”تیل گوشت وغیرہ ضرورت کی اشیاء کی کم سے کم قیمتیں کی جائے تاکہ پاکستان کی عوام کی چالیس فیصد سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں تاکہ وہ بھی رمضان المبارک میں روزے رکھ اور اپنی فیملی کے ساتھ روزہ افطار کر سکیں.

Related Posts

Leave a Comment

Translate »