173.82.245.150 United States

07-Jul-2021

نوشہروفیروز دریاخان مری میں پی پی جی ڈی اے اوت سماجی تنظیم خدمت_انسانی کوٹ لالو کی جانب سے سندھ بھر

by admin



نوشہروفیروز دریاخان مری میں پی پی جی ڈی اے اوت سماجی تنظیم خدمت_انسانی کوٹ لالو کی جانب سے سندھ بھر میں چھوٹے معصوم بچوں سے جنسی زیادتی بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا اور ایک احتجاجی ریلی نکالی گئ جس کی قیادت خدمت_انسانی کوٹ لالو کے چیف آرگنائزر غلام مرتضی’ آرائیں نویدانصاری مئومن خاصخیلی ودیگر کررہے تھے مظاہرین احتجاجی ریلی میں معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے وحشی درندوں کو پھانسی دینے کے نعری لگا رہے تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ٹھری میرواہ میں ایک وحشی درندہ صفت ریٹائرڈ استاد سارنگ شر نے معصوم بچے سے بدفعلی کی تھی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور اس کے بعد قاضی احمد اور گڑھی خیرو میں بھی گزشتہ روز بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات ہوئے ہیں ہم ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں نجی اور سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی جانب سے بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے پر انہوں نے سخت لفظوں میں مذمت کی ہے اور وزیر_اعلی’ سندھ آئ جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے وحشی درندوں کو سر_عام چوراہوں پر پھانسی دی جائے اور ایسے درندوں کو لغام دینے کے لیئے پارلیمنٹ میں فوری قانون پاس کیاجائے

Related Posts

Leave a Comment

Translate »