173.82.245.150 United States

06-Jul-2021

کچلڈالواسسےپہلےکہکچلدئیےجاو۔۔

by admin

* کالم نگار عبدالکریم بلوچ *

کچلڈالواسسےپہلےکہکچلدئیےجاو۔۔

صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ ایک اکیلا شیر میدان میں اترا ۔ نصرت الہی بھی دیوانوں پہ ہی اترتی ہے ۔ جو مادی وسائل کی بجائے حق پرست ہوں۔
یہ دیوانے وہ دیوانے جن کی دیوانگی رضائے ربی لے کر آتی ہے۔ رضی اللہ عنہم و رضوا عنہ کی بشارتوں کا نزول ہوتا ہے ۔
اسکی سب سے بڑی مثال بدر کے میدان میں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو مٹھی بھر دیوانے تھے جن کو گھوڑے ، اونٹ ، زرہ و شمشیر کی بھی پرواہ نہیں تھی ۔ چھڑی دی گئی تو سوال نہیں کیا کہ سپہ سالار ادھر تلوار ادھر چھڑی ۔ نہیں نہیں کوئی سوال نہیں۔
وہ اسلام کے دیوانے تھے ۔ عزت مآب کے دیوانے تھے اور اللہ نے کہا کہ اے پیغمبر
انکو کہہ دیجئے اللہ ان سے راضی ہو گیا۔
ایسا ہی یہ ایوبی شیر پورے یورپ سے ٹکر لے کر کھڑا ہوا ۔ لڑا اتنا لڑا کہ پورے یورپ کو تگنی کا ناچ نچا دیا ۔ مگر جانتے ہو کہ یہ عظیم سپہ سالار بھی کس بات کو لے کر اپنے اعصاب کمزور محسوس کرتا تھا۔
اپنی صفوں میں ، اپنے علاقوں میں ، اپنے ہی لوگوں میں چھپے مخبروں سے ، غداروں سے ۔ جو کہلواتے تو مسلمان تھے مگر مال و زر کی ہوس نے ، زن کی قربت کے نشے نے انکو ایمان بیچنے پہ لگا دیا۔
آج کی تاریخ میں بھی مسلم ممالک کو ، مقبوضہ ریاستوں کو اتنا نقصان باہر کی فوجوں نے نہیں دیا جتنا نقصان اندر کے اپنے سگے مگر بکے ہوئے مخبر اور غدار دے رہے ہیں۔ ان کے لگائے زخموں کا درد کفر کی گولی سے گہرا ہے ۔
کاشمیر کے ایک نوجوان سے باتوں کا سلسلہ چل رہا تھا ۔ کہنے لگا بھائی ہم کس سے گلہ کریں ۔۔کس سے اپنے دکھوں کا رونا روئیں ۔ کس سے اپنے الم کی کہانی کہیں۔
ہم خود ٹھیک نہیں۔ ہمارے اپنے ٹھیک نہیں۔
ہمارے اپنے ہی بکے ہوئے ہیں۔ کہنے لگا سگا باپ گنوا دیا ان اپنوں کی غداری سے ۔ اپنے کئی خونی رشتے کھو دئیے اسی مخبری کے ڈنگ سے ۔
کہتا ہے وہ دووووووور سے آیا بنیا کیسے جان سکتا کہ فریڈم فائٹر کون ہے ۔ اور کون آزادی کا متوالا۔
یہ سب اپنے ہی ہیں جو نشاندہی کرتے ہیں۔ انکاونٹر کرواتے ہیں۔ پیسے لیتے ہیں۔
یہ مخبری اور غداری کا ناسور ٹیپو سلطان شہید کو نگل گیا ۔ مشرقی پاکستان کو نگل گیا ۔
اور آج بلوچستان ، فاٹا ، وزیرستان کے اندر جو بڑے بڑے نیٹ ورک پکڑے گئے ان سب کے پیچھے ہمارے اپنوں کے کرم کار فرما ہیں۔
دشمن سے پہلے غدار کا خاتمہ ، قلع قمع اور سدباب بہت ضروری ہے

Related Posts

Leave a Comment

Translate »