نوشہروفیروزدریاخان مری میں چند منٹوں کی بارش نے چیئرمین اور ٹائون عملے کی کارکردگی کا پول کھول دیا چیئرمین اور ٹائون عملے کی غفلت وکرپشن کے سبب شہر کا حلیہ بگڑ گیا کروڑوں روپے کی بجٹ کے باوجود شہر کی حالت قابل_رحم ہے شاہی بازار کی سڑک ایک عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار مگر آج تک کسی نے بنوانے کی زحمت گوارا نہ کی چیئرمین و ٹائون عملے نے کروڑوں کی بجٹ کے باوجود شہر کی اس اہم۔سڑک پر توجہ نہیں دی اور اپنی ساری توجہ اور دھیان مبینہ طور پر کرپشن پر رکھی جس کے سبب شہر کا بہت برا حال ہے تھوڑی سی بارش ہوتی ہے شاہی بازار کی سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہے لوگوں کی دوکانیں اور گودام ڈوب جاتے ہیں اور ان کا سامان خراب اور برباد ہوجاتا ہے اور انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا رہتا ہے سڑک پر پانی وکیچڑ کے سبب لوگوں کی آمدورفت بند ہوکر رہ گئ ہے جس کی وجہ سے کاروباری طبقہ بےحد متاثر ہوا ہے شہریوں نے وزیر_اعلی’ سندھ صوبائ وزیر_بلدیات سیکریٹری بلدیات کمشنر نواب شاہ اور ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت ناقص منصوبہ بندی کا سختی سے نوٹس لےکر متعلقہ ذمےداران کے خلاف سخت کارروائ عمل میں لائ جائے تاکہ مزید شہر تباہی سے بچ سکے
رائو واجد علی چیف کرائم رپورٹر کارنامہ نیوز نوشہروفیروز