Naqeeb Ullah ne Gold medal Hasil Kiya

by admin



نقیب اللہ ایک باكسر ور وقار عباسی کک باكسر ہے انہوں نے 8 سالوں سے پاکستانی ٹیم میں سندھ کی نمائندگی کی یہ دونو نیشنل چیمپیئن ہیں

قائد اعظم گیمز میں نقیب اللہ نے باكسنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور وقار عباسی نے کک باکسنگ میں سندھ کے لیے میڈل حاصل کئے اس طرح اور بھی ایوینٹون میں کئی میڈل سندھ کے نام کئے

یہ دونوں سندھ کے شہر کراچی کے مضافاتی و پسمانده علاقے بھینس كالوني ملیر میں رهتے ہیں اور اس ہی علاقے کے چھوٹے سے کلب بن قاسم باكسنگ کلب اور زبیر انٹرنیشنل مارشل آرٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرتے ہیںجہاں کوئی بھی سہولت موجود نہیں ہے نا کسی سیاسی پارٹی نے کبھی کوئی کام کروایا
ان دونوں نوجوانوں کو یہاں تک لانے میں صرف اور صرف انکے استاد محترم خالد خان کاکڑ اور استاد زبیر خان کی محنت ہے اور ذاتی طور پر پیپلز پارٹی بھینس کالونی کے سینئر رہنما جاوید اقبال کاکو کی سپورٹ انکے ساتھ ہے اور اس ہی طرح پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جن میں خاص طور پر رفیق ناگوری اور امیر جت صاحب شامل ہیں اب نقیب اللہ پاکستانی نژاد برطانوی باكسر عامر خان انٹرنیشنل ایوینٹ کروا رہے ہیں جس میں دیگر ممالک کے باكسر حصہ لینگے یہ اینونٹ 19-12-2020 کو ہوگا جس میں نقیب اللہ خود بھی حصہ لینگے

Related Posts

Leave a Comment