Aabhar foundation ky office ka iftatah shah laitef town may kiya giya

by admin



ادھار فاؤنڈیشن کے،آفس کا،افتتاح شاہ لطیف ٹاؤن میں کیا گیا۔آفس کی افتتاحی تقریب میں صحافی برادری کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ ادھار فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب میں کارنامہ نیوز کے چیف ایڈیٹر جناب طارق آرائیں صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ملیر کے ڈپٹی بیورو چیف لیاقت حکیم ۔ بیورو چیف سندھ حاکم علی دل بیورو چیف کراچی سید بشارت حسین جنرل رپورٹر کامل بنگش اور جنرل رپورٹر پارس بشیر نے خصوصی شرکت کی۔اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر کارنامہ نیوز ملیر کے ڈپٹی بیورو چیف لیاقت حکیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارنامہ نیوز کی پوری ٹیم ادھار فاؤنڈیشن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ جہاں کہی بھی انسانیت کی خدمت کی بات ہوگی انشاللہ کارنامہ نیوز کی ٹیم اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔ انسانیت کی خدمت کرنا ہم سب کا،فرض ہے ۔ ادھار فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹرموکیش کمار اور ان کے ہمراہ بہت سے اۓ ہوے مہمانوں نے بھی،شرکت کی اور ادھار فاؤنڈیشن کے سی ای او جناب ڈاکٹر بھاگ چند کے جولا کو اپنی کمیونٹی کی جانب سے،20 ہزار روپے کا عطیہ بھی دیا۔

Related Posts

Leave a Comment