173.82.245.150 United States

06-Jul-2021

Awam ky liya khoskhabri shah lateif town ka dyrina masla hal ho giya

by admin



رپورٹ (حاکم علی )

شاہ لطیف کی عوام کا دیرانہ مسئلہ حل ہوگیا

ھیومین رائٹ پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس پاکستان کے مرکزی رہنما محمّد علی یوسفزئی کی سٹی پریس کلب ملیر میں پریس کانفرنس کے زریعے شاہ لطیف کی عوام کو مبارکباد کی

شاہ لطیف اور اسکے ساتھ لگنے والے مضافات کے لیۓ قبرستان کا نا ہونا ایک بڑا مسئلہ تھا لوگ اپنی میتوں کو دفنانے کے لیے پریشان رهتے تھے سیاسی و سماجی تنظیموں کی محنت سے ملیر ڈیولیپمنٹ اتھارٹی (MDA) نے شاہ لطیف ، عبدالله گوٹھ و دیگر مضافات کو قبرستان کے لیۓ زمین آلاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے (محمد علی یوسفزئی)

ملیر ڈیولیپمنٹ اتھارٹی نے زمین کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں سیاسی و سماجی تنظیموں سے مشاورت کے بعد زمینوں کی سروے شروع کردی جس میں سیاسی و سماجی تنظیموں نے متفقہ طور پر سیکٹر 26A میں پڑی خالی زمین قبرستان کے نام کرنے کی تجویز دی ہے (محمد علی یوسفزئی)

قبرستان کی زمین کے حصول کے لیۓ سب لوگوں نے کاوشیں کی سب سے زیادہ محنت زمان گجر کی تھی جنہوں پر قبرستان کی زمین مانگنے پر ایف آئی آر بھی ہوئی
(محمد علی یوسفزئی)

اسکے علاوہ سیاسی و سماجی رہنما خواج تنولی ، قدر گل ، محمّد اسلام ، نصیر بروہی ، سمیع اللّه ایڈوکیٹ ، و دیگر لوگوں کی انتھک محنت جدوجہد و کوششوں سے آج الحمدللہ شاہ لطیف ٹاؤن کو قبرستان کی زمین الاٹ ہونے جا رہی ہے اور آج تمام دوست مبارک کے مستحق ہیں (محمد علی یوسفزئی)

Related Posts

Leave a Comment

Translate »