173.82.245.150 United States

07-Jul-2021

District quota Bhairav ​​office iftta

by admin



کچلاک(بیورو چیف کارنامہ نیوز)عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں ،ان خیالات کا اظہار کارنامہ نیوز ضلع کوئٹہ تحصیل کچلاک آفس کے افتتاح کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ناب صدر ایم پی اے شاہینہ خان کاکڑ نے کیا،کارنامہ نیوز ضلع کوئٹہ تحصیل کچلاک آفس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ایم پی اے شاہینہ خان کاکڑ تھیں ان کے ہمراہ عبدالباری خان کاکڑ کامران خان کاکڑ ملک حیات اللہ کاکڑ موجود تھے،اس موقع پر علاقائی قبائلی و سیاسی شخصیات،مفتی ترابی صاحب،ملک عبدلستار خلجی، قبائلی شخصیت معصوم خان کاکڑ،،ڈاکڑ صلاح الدین مگسی،ڈاکڑ گلزار خان کاکڑ،ڈاکڑ لعل محمد کاکڑ،تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے سٹی نائب صدر جہانگیر خان کاکڑ، فضل الرحمان ناصر،احسان اللہ خان کاکڑ،اور کارنامہ نیوز کے چیف ایڈیٹر طارق جاوید آرائیں ،سرپرست اعلیٰ خانزادہ فصیل،حافظ نعمان ،عبدالقدیر بیگ ،اور عیسیٰ نعمانی نے شرکت کی،اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی نائب صدر ایم پی اے شاہینہ خان کاکڑ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں عوام کو درپیش پیش مسائل بجلی پانی تعلیم ،صحت جیسے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں ،انہوں نے کارنامہ کی تمام ٹیم کو آفس کے افتتاح کی مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے امید کرتی ہوں کے کارنامہ نیوز کی ٹیم علاقے میں درپیش مسائل کو اعلیٰ احکام تک رسائی میں اپنا اہم کردار ادا کر یں گے،اور کارنامہ ٹیم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،اور تقریب کے آخر میں ضلع کوئٹہ تحصیل کچلاک کے بیورو چیف عظمت ایم بھٹی نے تمام آئے ہوئے مہمانوں کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کارنامہ نیوز کے پلیٹ فارم سے کچلاک میں تمام نمائندے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام کی خدمات کے لیے پیش پیش رہیں گے۔

Related Posts

Leave a Comment

Translate »