Giyarvi shareef ka program

by admin



پروگرام برائے گیارویں شریف ************””””””*********
ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب کے زیر اہتمام آج مورِخہ۔27/ نومبر بروز جمعہ بسلسلہء گیارویں شریف پروگرام منعقد کیا گیا ۔
جسمیں لانڈھی کورنگی ملیر کی سیاسی سماجی انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان اور شعبہء صحافت سے وابسطہ افراد نے شرکت کی ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا پروگرام کی صدارت کے فرائض قاری رستم قادری صاحب صدر ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب نے ادا کئے۔
اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم محترم ایوب عثمان صاحب نائب صدر ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب نے پیش کی۔
گیارویں شریف کی افادیت پر روشنی ڈالتے ھوئے قاری رستم قادری صاحب نے حاضرین مجلس سے خطاب فرما تے ھوئے کہا کہ عوام حضرت پیران پیر غوث الاعظم دستگیر سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کے نام مبارک کا ورد ھی اس ماہ مبارک میں پڑھنے کا عمل کرلیں تو دنیاوی آفات و بلیات و کرونا سے نجاتحاصل کرسکتے ھیں ۔ اور بعد اذاں حضرت سید نا شیخ عبدالقادر جیلانی پیران پیر دستگیر کے اسمائے گرامی سے حاضرین مجلس کو مستفید فرما تے ھوئے کہا۔
بسم اللہ الرحمان الرحیم ۔
سید محی الدین امیراللہ
شیخ محی الدین فضل اللہ
اولیا محی الدین امان اللہ
مولانا محی الدین نوراللہ
غوث محی الدین قطب اللہ
سلطان محی الدین سیف اللہ
خواجہ محی ا لدین فرمان اللہ
مِخدوم محی الدین برھان اللہ
درویش محی الدین امان اللہ
مسکین محی الدین قدس اللہ
فقیر محی الدین شہادت
اغشنی اغشنی اغشنی او مدنی و ادرکنی فی قصائی گل حاجتی فتح لی مخلوقین یا قطب ربانی غوث صمدانی محبوب سبحانی سلطان میراں محی الدین ابو محمد شاہ شیخ عبدالقادر جیلانی قدس اللہ سریع العزیز
صلی اللہ خیر خلقہی محمد و آلہ و اصحاب ھی اجمعین برحمتہ کا یاارحم الرحمین۔
قاری رستم قادری صاحب نے حاضرین سے اپیل کی کہ اس دعا کا موجودہ ماہ ربیع الاول میں ورد کریں انشااللہ تمام آفات و بلدیات سے محفوظ رہینگے انشاللہ۔
ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب کے نائب صدر محترم جاوید منگی صاحب و انفار مشین سیکریٹری محترم طارق آرائیں صاحب و نائب صدر محترم حمادالانصاری صاحب و محمد وصی صاحب ڈپٹی جنرل سیکریٹری و محترم سعید بِجاری صاحب انفارمیشن سیکریٹری و دیگر جملہ عہدیداران نے حاضرین مجلس کی تواضع لنگر سے کی اور بعد ازاں پروگرام دعائے بحق بزرگان دین اِاختتام پذیر ھوا۔
جاری کردہ ۔
راقم الحروف
اصغر علی شیِخ کلیانوی
آفس سیکریٹری
ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب
کورنگی کراجی۔

Related Posts

Leave a Comment

Translate »