ibrahim haidri ke ilaqe me mojod iskrip ke godham me achanak aagh bharak uthi .

by admin



ابراھیم خیدری کے علاقے میں موجود اسکریپ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
۔رپورٹ لیاقت حکیم
تفصیلات کے مطابق ابراھیم خیدری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گودام میں موجود اسکریپ کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ اتنی شدید تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے جامع مسجد عمر بن خطاب اور ارد گرد موجود گھروں تک جا پہنچی جس کی وجہ سے علاقہ مکین اپنے بچوں سمیت گھروں سے باہر نکل آئے۔ آگ لگنے کے 3 گھنٹے بعد فائبرگیٹ کی گاڑیاں پہنچی جو کہ آگ بجھانے میں مکمل ناکام رہی ۔ جمعیت علماء اسلام ظلع ملیر کے ترجمان سیاسی و سمانی رہنماء شیرو بنگش اور کارنامہ نیوز کی ٹیم موقع پر پہنچی اور اپنی مدد آپ کے تخت واٹر بورڈفیوچر ہائیڈرنٹ پلانٹ سے تقریبا 4 ٹینکر منگوا کر فائبر گیٹ کے عملہ کو مہیا کئے۔جس کے بعد آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود جو عوام کو آگ سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گودام کے مالک نے کارنامہ نیوز کے ڈپٹی بیورو چیف لیاقت حکیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا پندرہ (15) لاکھ کا سامان جل کر راکھ ہو گیا مسلسل 4 گھنٹے سے آگ لگی ہوئی ہے لیکن ابھی تک کسی بھی عہدیدار نے رابطہ نہیں کیا نہ ہی کوئی یہاں آیا۔علاقہ مکینوں اور وہاں موجود عوام نے کارنامہ نیوز کی ٹیم کا شکرہہ ادا کیا ۔

Related Posts

Leave a Comment

Translate »