173.82.245.150 United States

07-Jul-2021

In the joy of the New Year’s arrival, the international journalists council of Pakistan province

by admin



رپورٹ۔ (کارنامہ نیوز کراچی بیرو چیف سید بشارت حسین)

نئے سال کی آمد کی خوشی میں انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی جیل چورنگی میں سالانہ کنونشن منقعد کیا گیا، تقریب میں مرکزی صدر سردار ممتاز انقلابی عباسی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان مرکز اور صوبوں کی نئے باڈی کا اعلان بھی کیا گیا،
تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد کی خوشی میں انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی جیل چورنگی میں سالانہ کنونشن منقعد کیا گیا، جس میں متفقہ مشاورت کے ساتھ مرکز میں سرپرست اعلیٰ شکیل قرار، چیئرمین وقار بابر، وائس چیئرمین ڈاکٹر ایوب کاوش، چیف آرگناٸزر ارشاد ایم خان, صدر سردار ممتاز انقلابی، سینٸیر نائب صدر عاطف سیٹھی، ناٸب صدر وحید سیال, جنرل سیکریٹری محمد رشید ساگر، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل مہر جمشید اختر، میڈیا کوارڈینیٹر اشرف مغل منتخب ہوئے اور صوبہ سندھ زون میں صدر ایاز علی واریو، نائب صدر عمر شاہ، جنرل سیکریٹری امداد علی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذولفقار علی، چیف آرگنائزر کریم جناح منتخب ہوئے اور کراچی ڈویژن کے صدر سعید احمد لودھی منتخب ہوئے جبکہ صوبہ پنجاب میں صدر اکرم نیازی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عتیق احمد، چیئرمین محمد رفیق چوہدری، وائس چیئرمین حاجی شبیر باجوہ منتخب ہوئے، اس موقع پر انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے مرکزی صدر جناب ممتاز انقلابی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سندھ پنجاب کے نئی منتخب باڈی کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہینگے اور انکے حقوق کے لیے جدوجھد کو مزید تیز کریں گے اور صحافیوں کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نے مزید کہا کے انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کی صوبہ کے پی کے اور صوبہ بلوچستان میں الیکشن نہ ہوسکا الیکشن کے بعد ہی صوبہ کے پی کے اور بلوچستان کی باڈی کا اعلان کیا جائے گا، اس موقع پر تقریب میں ٹھٹھہ کے سینیئر اور نامور صحافی شیراز واریو اور انٹرنیشنل جنرلسٹس کونسل آف پاکستان ضلع ملیر کے عھدیداراں صدر عبدلخالق کھوسو، جرنل سیکرٹری بلاول ابڑو، نائب صدر ایاز علی حمایتی، جوائنٹ سیکریٹری آصف سدھو، انفارمیشن سیکریٹری محمد زوہیب، خزانچی حاکم علی دل اور صحافی ڈاکٹر بشارت، ولید احمد خان، کامل بنگش، امین بھائی، اسد علی واریو، ایاز شورو، سید امجد پیرزادہ اور دیگر نے شرکت کی۔

Related Posts

Leave a Comment

Translate »