Karnama news ki 19 Salgirah Jo shokRoj se manae gai

by admin



کارنامہ نیوز گروپ کی انیسویں سالگرہ کے موقع پر 12جنوری بروز منگل کی شام مقامی بینکوئیٹ میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر ثروت اعجاز قادری صاحب نے شرکت کی ان کے علاؤہ جناب نعیم شیخ صاحب ممبر سندھ کونسل پاکستان پیپلز پارٹی
ممبر صوبائی اسمبلی سندھ جناب غلام جیلانی صاحب
ایم کیو ایم پاکستان
جناب طارق محمود صاحب کنوینر پاکستان تحفظ قومی مومنٹ
ڈی ایس پی تھانہ سکھن
جعفر بلوچ صاحب
ایوب خان سماجی رہنما یونائیٹڈ سندھ پریس کلب کے صدر جناب آ صف حمید صاحب معروف بزنس مین چوہدری فقیر محمد صاحب
ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب کے جناب ایوب عثمان صاحب،
جاوید منگی صاحب،سیف الدین قادری صاحب،اصغر شیخ صاحب
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جناب جاوید شیخ صاحب اور سماجی اور صحافتی حلقوں نے شرکت کی
پروگرام کی نظامت کے فرائض ایڈیٹر کارنامہ نیوز گروپ جناب حافظ محمد نعمان صاحب،اور جناب ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب کے جناب اصغر شیخ صاحب نے ادا کئے۔
پروگرام کا باقاعدہ آ غاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت کے فرائض جناب حافظ محمد نعمان صاحب نے ادا کئے
تلاوتِ قرآن کے بعد یدیہ نعت جناب ایوب نقشبندی صاحب نے پیش کیا اس کے بعد ایڈیٹر کارنامہ نیوز گروپ نے کارنامہ نیوز کی خدمات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ 19 سال پہلے لگایا جانے والا بیج آ ج صحافت کے میدان میں ایک تناور درخت بن چکا ہے اور بتایا کہ کارنامہ نیوز گروپ اپنے ویب چینل پر بہت جلد ایک ایسا پروگرام شروع کرنے جارہا ہے جو ملک بھر کے مظلوموں کی داد رسی کا ذریعہ بنے گا کیوں کہ کارنامہ گروپ کا نعرہ ہے ظلم کے خلاف،مظلوم کے ساتھ۔
ایڈیٹر کارنامہ نیوز کے بعد ممبر سندھ کونسل اور کارنامہ نیوز گروپ کے منیجنگ ایڈیٹر جناب نعیم شیخ صاحب نے خطاب کیا نعیم شیخ صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور چیف ایڈیٹر جناب طارق آ رائیں صاحب کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اس کے بعد پاکستان سنی تحریک کے سربراہ جناب انجینئر ثروت اعجاز قادری صاحب نے خطاب کیا اپنے خطاب میں انھوں نے منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور صحافیوں کو نصیحت کی کہ حق اور سچ کے راستے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹنا ہے حق اور سچ کے راستے پر چلتے ہوئے سنی تحریک نے اپنی پوری قیادت کی قربانی پیش کی ہے اور اب بھی پاکستان سنی تحریک حق اور سچ کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہے اور حق اور سچ کے اس راستے میں پاکستان سنی تحریک اپنی صحافی برادری کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے ثروت اعجاز قادری کے خطاب کے بعد سربراہ سنی تحریک نے کارنامہ نیوز گروپ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والوں میں شیلڈز اور اسناد بھی تقسیم کیں پھر جناب طارق محمود کنوینر پاکستان تحفظ قومی مومنٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کارنامہ نیوز گروپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں ممبر صوبائی اسمبلی غلام جیلانی صاحب نے بھی خطاب کیا اپنے خطاب میں انھوں نے کارنامہ نیوز گروپ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کارنامہ نیوز گروپ کے صحافیوں میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔
خطاب کرنے والوں میں جناب جاوید شیخ صاحب رہنما ضلع کورنگی پاکستان پیپلز پارٹی،
جناب شمیم ناز صاحب
صدر پاسبان ویلفئیر نیٹ ورک
جناب چوہدری فقیر محمد
معروف بزنس مین
جناب ایوب عثمان نائب صدر
ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب
جناب اصغر شیخ صاحب
آ فس سیکرٹری ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب
آ صف حمید صاحب صدر
یونائیٹڈ سندھ پریس کلب
ایوب خان سماجی رہنما شامل تھے ۔
پروگرام میں کارنامہ نیوز گروپ کی جانب سے سندھ ثقافت کا نشان اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ اپنے معزز مہمانوں کو پیش کیا گیا آ خر میں چیف ایڈیٹر کارنامہ نیوز گروپ جناب طارق جاوید آ رائیں صاحب نے اپنے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
پروگرام کے اختتام پر صحافیوں میں سالگرہ کا 100 پونڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا اور بہترین کھانا پیش کیا گیا اور اس طرح ایک بہترین پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا
رپورٹ حافظ محمد نعمان

Related Posts

Leave a Comment

Translate »