173.82.245.150 United States

07-Jul-2021

Sare Aam gutkha frokat ho raha hai

by admin



ٹھٹھہ
ٹھٹھہ کے علائقہ دہابیجی میں پولیس کے دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے،

ایس ایس پی ٹھٹھہ کو نشاندہی کرائی گئی مگر کاروائی جب کرنی نہیں ہوتی تو نشاندہی کی اہمیت بھی نہیں رہتی،

دہابیجی میں زہریلا ماوا گٹکہ فیکٹریوں سے بن کر پولیس سرپرستی میں شہر میں سرعام فروخت ہونے لگا،

دہابیجی میں بااثر گٹکہ ماوا مافیا کیخلاف بار بار میڈیا نشاندہی کا ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کوئی نوٹیس نہیں لیا،

ذرائع کے مطابق ماوا گٹکہ مافیا کو پولیس اور سیاسی آشیرواد حاصل ہے ، دہابیجی پولیس نے لاکہوں روپے ہفتہ کے عیوض گٹکہ ماوا مافیا کو شہریوں کی زندگیوں سے کہیلنے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے،

اسپتال ذرائع کیمطابق ٹھٹھہ ضلعہ میں زہریلا گٹکا ماوا کے استعمال سے دو سال کے اندہر اندازن اٹھارا سو لوگ منہ کے کینسر میں مبتلا ہوگئے مگر پولیس نے آنکھ نہیں کھولی،

دہابیجی پولیس معمولی کاروائیوں میں اپنی کارکردگی دکہانے کیلئے مزدوروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے فیکٹری مالکان کو تحفظ فراہم کرنے لگی ہے،

اس سلسلے میں ٹھٹھہ کے سماجی رہنماؤں نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ دہابیجی سمیت پورے ضلع میں چلنے والے گٹکہ ماوا کی فروخت کو روک کر فیکٹری مالکان کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لاکر شہریوں کی زندگیاں بچائی جائیں۔۔

Related Posts

Leave a Comment

Translate »