Surjani town ma France ka khilaf muzhaira

by admin



*کراچی میں فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ*

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن لیاری آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن لیاری آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بڑی تعداد میں مکتب فکر کے علمائے کرام اور عاشقان رسولؐ کی شرکت فرانس کے خلاف نعرے بازی ۔ فرانس کے پرچم کو پیروں تلے روندا گیا ۔ کارنامہ نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مفتی بلال حسین اور دیگر علمائے کرام کا کہنا ہے کہ ہمارے نبی پاک کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہماری حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ فرانس نے جو حال ہی میں ہمارے پیارے نبی پاک کی شان میں گستاخی کی ہے اس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور حکومت سے ہم درخواست کرتے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو ملک پاکستان سے باہر کیا جائے اور ان کی تمام اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور اقوام متحدہ میں اس سلسلے میں بات بھی جائے اور واقعہ کا سخت نوٹس لیا جائے ۔ فرانس کی اس حرکت سے پوری دنیا میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہوگیا ۔ دنیا کے کئی مملک سے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ ۔
چیف رپورٹر محمد آصف خان

Related Posts

Leave a Comment

Translate »